Posts

Showing posts with the label Urdunews

ذوالفقار بھٹو کو کرشماتی سیاست دان بنانے والی سات چیزیں

Image
ذوالفقار بھٹو کو کرشماتی سیاست دان بنانے والی سات چیزیں  اتوار 5 جنوری 2020 8:40  سہیل سانگی -کراچی بھٹو نے عام آدمی اور متوسط طبقے کے کردار کو اہم بنایا۔ فوٹو سوشل میڈیا       ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو انتقال کے بعد بھی چارعشروں تک ملکی سیاست پر چھائے رہے۔ اس عرصے میں ملکی سیاست واضح طور پر بھٹو حامی اور بھٹو مخالف کیمپوں میں بٹی رہی۔ اس تقسیم میں اب کچھ تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ پانچ جنوری 1928 کو جاگیردار گھرانے میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو صرف مقبول لیڈر ہی نہیں تھے بلکہ ذہین، پڑھے لکھے اور حالات سے آگاہ سیاست دان بھی تھے۔ بھٹو سے پہلے کی سیاست پاکستان میں جاگیرداروں کا مخصوص سیاسی کلچر رہا ہے۔ ستر کے عشرے اور اس سے قبل بھی اکثرسیاست دان جاگیردار تھے۔ خود کو بڑا سمجھنا، حکومت یا حکومتی اہلکار کے سامنے جھک جانا۔ اپنے مخالفین اور ماتحتوں سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا ان کا مخصوص لائف سٹائل تھا۔ مزید پڑھیں مرتضیٰ بھٹو کا قتل کیوں ہوا؟ ’بیگم نصرت بھٹو کی چھاپہ مار کارروائی‘ ...