Posts

Showing posts from January, 2020

پاکستانی لوک فنکارہ اللہ وسائی

Image
پاکستانی لوک فنکارہ اللہ وسائی انتقال کر گئیں   سہیل سانگی حیدر آباد     اللہ وسائی گائیکی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والی سندھ کی لوک فنکارہ مائی اللہ وسائی جمعرات کی شب انتقال کر گئیں۔ مائی اللہ وسائی نے زندگی کے پچہتر برس میں سے پچاس برس لوک موسیقی کو دیئے لیکن عمر کے آخری ایام انہوں نے کسمپرسی میں گزارے- وہ گذشتہ کچھ عرصے سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں- لیکن غربت کی وجہ سے صحیح طور پر علاج نہ کرواسکیں - اور ٹھٹہ ضلع میں واقع اپنے شہر میرپور بٹھورو میں ایک کمرے کے گھر میں انتقال کرگئیں- مائی اللہ وسائی گائیکی کے کلاسیکی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتیں تھیں- انہوں نے قیام پاکستان سے قبل گانا شروع کیا- وہ سندھ کی مشہور گائیکہ جیونی بائی کی سہیلی اور ہم پلہ تھیں- تب گانے کی ریکارڈنگ گرامافون کے ریکارڈوں پر کی جاتی تھی- اور مائی الہہ وسائی - جیونی بائی - سونا خان بلوچ اور ماسٹر چندر موسیقی اور گائیکی کی دنیا کے چند بڑے نام تھے- الہہ وسائی کے ایک درجن سے زائد گانے گرامافون کے لئے ریکارڈ کئے گئے- بعد میں انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے بھی گایا اور...

ذوالفقار بھٹو کو کرشماتی سیاست دان بنانے والی سات چیزیں

Image
ذوالفقار بھٹو کو کرشماتی سیاست دان بنانے والی سات چیزیں  اتوار 5 جنوری 2020 8:40  سہیل سانگی -کراچی بھٹو نے عام آدمی اور متوسط طبقے کے کردار کو اہم بنایا۔ فوٹو سوشل میڈیا       ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو انتقال کے بعد بھی چارعشروں تک ملکی سیاست پر چھائے رہے۔ اس عرصے میں ملکی سیاست واضح طور پر بھٹو حامی اور بھٹو مخالف کیمپوں میں بٹی رہی۔ اس تقسیم میں اب کچھ تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ پانچ جنوری 1928 کو جاگیردار گھرانے میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو صرف مقبول لیڈر ہی نہیں تھے بلکہ ذہین، پڑھے لکھے اور حالات سے آگاہ سیاست دان بھی تھے۔ بھٹو سے پہلے کی سیاست پاکستان میں جاگیرداروں کا مخصوص سیاسی کلچر رہا ہے۔ ستر کے عشرے اور اس سے قبل بھی اکثرسیاست دان جاگیردار تھے۔ خود کو بڑا سمجھنا، حکومت یا حکومتی اہلکار کے سامنے جھک جانا۔ اپنے مخالفین اور ماتحتوں سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا ان کا مخصوص لائف سٹائل تھا۔ مزید پڑھیں مرتضیٰ بھٹو کا قتل کیوں ہوا؟ ’بیگم نصرت بھٹو کی چھاپہ مار کارروائی‘ ...